داونگیرے: (انقلاب نیوزبیورو):۔ پیٹرول ڈیزل، پکوان گیس اور ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع صدر ہیچ بی منجپا کی صدارت میں سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا کی سرپرستی میں احتجاج کیا گیا ۔شہر کے جئے دیوا سرکل میں جمع پارٹی کارکنان نے مرکز و ریاستی حکومت کے خلاف نعرہء بازی کرتے ہوئے اپنے غصہ کا اظہارکیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شامنور شیوشنکرپا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے لوگ جس طرح جھوٹ کو سوبار کہہ کر سچ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،مرکزی حکومت ہے کہ ملک کے کسانوں کے مسائل سےجس طرح لاپرواہی برت رہی ہے پچھلے دس مہینوں سے ملک کے کسان مسلسل احتجاج پر ہیں کسانوں کے خلاف لائے گئے ترمیمی قوانیں کسانوں کے لئے موت کا فرما ن ہیں ،ان پر نظر ثانی کے لئے کسانوں سے بات چیت کے ذریعہ مسلہ کا حل نکالنے اپنی اخلاقی ذمہ داری بھی حکومت نبھا نے تیار نہیں ملک میں پیٹرول ڈیزل رسوئی گیس اور روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں پچھلے دوسالوں سے ملک کی عوام معاشی طور پر بدحال ہوچکی ہے ،اُنہیں بجلی بل بھی ادا کرنا مشکل ترین ہوگیا ہے ایسے میں حکومت جھوٹ پر جھوٹ بولنے سے نہیں کترارہی ،بھاچپائی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوا ہے، مرکزی حکومت قیمتون پر قابو رکھنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ،ریاستی حکومت بدعنوانیوں میں گھر چکی ہے ،عوام کو چاہیئے کہ بی جے پی کے ذریعہ پھیلائے جانے والے جھوٹ کا شکار نہ ہوں،آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اپنے ووٹون کے ذریعہ مضبوط کرتے ہوئے اقتدار تک پہنچا کر بہتر انتظامیہ کے ذریعہ ملک کی ترقی عوام کی فلاح اور خوشحالی کی جانب لوٹنے میں تعاؤن کریں ، ہری ہر رکنِ اسمبلی رامپا نے نے کہاکہ ملک کی مرکزی و ریاستی حکومت پوری طرح بد عنوانیوں میں ملوث ہوچکی ہیں ،بی جے پی کی اقتدار والی حکومت سے اب ملک کی ترقی ممکن نظر نہیں آتی عوام نے ان کے وعدوں پر اعتماد کیا تھا جو سارے جھوٹ ثابت ہوئے ،بی جے پی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے آنے والے دنوں میں ملک کا ہر پریشان حال شہر ی جو اس مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آچکا ہے یہ سوچنےپر مجبور ہے اس پارٹی کی قیادت کو کیسے سبق سکھایا جائے ،جئے دیو اسرکل میں سنگولی رائنا اور آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ ڈی دیوراج ارس کی مورتیون کی گل پوشی کے بعد ضلع انتظامیہ دفتر پہنچ کر ضلع ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ حکومت کو یاداشت پیش کی گئی،سینکڑون پارٹی کارکنان کے علاوہ احتجاج میں ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی و کانگریس قائد سید سیف اُللہ ،سابق ریشمی بورڈ چیرمن ڈی بسوراج ،ایوب پہلوان ، سابق رکن ِ اسمبلی ہیچ پی راجیش ،سوملاپور ہنومنتپا، ضلع کانگریس جنرل سکریٹری کے دنیش شٹی ، ضلع کانگریس صدر ہیچ بی منجپا ، وغیرہ شریک رہے ۔واضح ہوکہ سابق وزیر اعلیٰ و ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سدرامیا کی شرکت متوقع تھی مگر کسی وجہ سے وہ اس احتجاج میں شریک نہ ہوسکے۔
