داونگیرے:۔ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو اقتدار تک پہنچانے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو نئی ٹیم کے تعاؤن کے پیش نظر معاملات کی ابتداء پر کانگریس مرکزی قائدین کی جانب سے پہلی ٹیم کے طور پر سابق رکنِ کونسل کے عبدالجبار کو ریاستی کانگریس اقلیتی صدر نامزدکیا گیا ہے،اقلیتی طبقہ کے معروف کانگریس لیڈر سابق رکنِ کونسل کے عبدالجبار داونگیرے ضلع کانگریس صدر رہ چکے ہیں، کہا جاتا ہے کہ عبدالجبار کو کے پی سی سی اقلیتی صدر نامزد کرنے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکما ر کی جانب سے گذارش پر آل انڈیا کانگریس "اے آئی سی سی” صدر سونیا گاندھی کی منظوری پر پارٹی نےیہ احکام جاری کئے۔کے پی سی سی صف اول کے تمام شعبہ جات مختلف ضلع کمیٹیوں اور عہدے داروں کی تبدیلی سے متعلق پچھلے دنوں کے پی سی سی کی جانب سے دہلی پہنچ کر ہائی کمان کو پیش کی گئی تمام گذارشات پر ایک مرتبہ منظوری سے پارٹی میں نا اتفاقی کے آثار رونمانہ ہوں۔ لہذاء ایک ایک کرکے ہائی کمان کی جانب سے نئی تقررات کی منظوری کے احکامات دئے جا رہے ہیں ۔
