شیموگہ: (انقلاب نیوزبیورو):۔ملک میں آر ایس ایس نہ ہوتی تو آج بھارت بھارت نہیں بلکہ پاکستان ہوچکا ہوتا۔ بھارت کو بچانے کیلئے آر ایس ایس حب الوطنوں کو پیدا کیا ہے۔ اس بات کا اظہار ضلعی نگران کار وزیر کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔آج تمام شعبوں میں آر ایس ایس کے کارکنان موجود ہیں لیکن آر ایس ایس کی موجودگی سے دیش کی ترقی ہی ہوئی ہے نہ کے نقصان ہوا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے آر ایس ایس پر جو بیان دیا ہے اس پر انہوںنے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس پر اگر تنقید کرنا شروع کردیں گے تو ادھر ، ادھر ایک ایک سیٹ جہاں جیت رہے ہیں وہ جیت بھی میسر نہ ہوگی۔ اس وقت سارے ملک میں کانگریس کو ڈھونڈہ جارہا ہے۔ یہاں وہاں ایک ایک سیٹ حاصل کرتے ہوئے جس وجود کو انہوں نے بچارکھا ہے اگراس وجود کو خاموشی کے ساتھ بچائے رکھتے ہیں تو اس سے انکے لئے ہی فائدہ ہوگا۔
