دہلی:۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہوگئی ہے دریں اثنا ملک میں جمعرات کے روز 50 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو کورونا کو ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21257 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 569 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24963 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3977 کم ہو کر دو لاکھ 40 ہزار 221 ہو گئے ہیں۔ وہیں271 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 450271 ہوگئی ہے ۔ ملک میں شفایابی کی شرح 97.96 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.71 رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3,661 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 119335 رہ گئی ہے۔ وہیں 15808 مریضوں کے صحت یاب ہونے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4618408 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 141 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25952 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 219 بڑھ کر 36986 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 139411 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2413 کم ہو کر 6394075 رہ گئی ہے۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50.17 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 93.17 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 21 ہزار 257 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 ہزار 963 افراد کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 97.96 فیصد ہے ملک میں کل دو لاکھ 40 ہزار 221 کووڈ مریض زیر علاج ہیں جو مجموعی کیسز کا 0.71 فیصد ہے۔ اب تک کووڈ سے تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاکھ 17 ہزار 753 کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 151 ہو گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 کووڈ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 85 ہزار 706 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں 58 کروڑ 43 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
