لکھنؤ:۔لکھیم پور واقعہ کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کی درخواست سی جے ایم عدالت نے مسترد کر دی ہے۔ آشیش کے وکیل اودھیش سنگھ نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ جبکہ دوسرے ملزم شیکھر بھارتی کو تین دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔تین اکتوبر کو لکھیم پور میںتشدد جھڑپ میں چار کسان ، ایک مقامی صحافی اور ایک بی جے پی کارکن سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آشیش مشرا اس کیس کا مرکزی ملزم ہے۔الزام ہے کہ آشیش مشرا تھار جیپ چلا رہاتھا،جہاں سے کسان کچلے گئے۔ معاملے کو سیاسی رخ اختیار کرنے پر پولیس نے آشیش مشرا کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا،لیکن وہ پہلے دن (جمعہ) کرائم برانچ کے دفتر نہیں پہنچے۔ اس کے بعد ایک اور وقت دیا گیا ، پھر وہ اگلے دن ہفتہ کو پیش ہوا اور تقریبا 12 12 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی اپیندر اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ آشیش مشرا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔ اس لیے وہ گرفتار کیا جاتا ہے ۔پولیس نے یہ نوٹس ملزم انکت داس کے گھر چسپاں کیا ، جو لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں مفرور ہے۔ نوٹس میں انہیں تمام شواہد کے ساتھ ایس آئی ٹی نے طلب کیا تھا۔
