دہلی:۔کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے جمعرات کو مرکز میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سابق مرکزی وزیرنے کہاہے کہ مودی حکومت دنیا میں سیکولرازم اور ملک میں تکثیرت پسندی کو بڑھا رہی ہے۔پی چدمبرم نے کہاہے کہ چار ملکی کواڈ دنیا میں تکثیریت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ امریکہ سیکولر ہے لیکن بنیادی طور پر وہاں عیسائی ہیں۔ ہندوستان سیکولر ہے لیکن یہ بنیادی طور پر ہندو ہے۔ نومبر 2017 میں ، بھارت ، جاپان ، امریکہ اور آسٹریلیا نے طویل التوا میں پڑے کواڈ کی تشکیل کو شکل دی۔ کواڈ بھارت ، امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان کے ممالک کا ایک گروپ ہے جس کا مقصد انڈو خطے میں جمہوری ممالک کے مفادات کا تحفظ اور عالمی چیلنجز سے نمٹناہے۔ پی چدمبرم نے کہاہے کہ اگر تکثیریت دنیا کی بھلائی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے ، تو کیا یہ ہندوستان کی بھلائی کے لیے نقصان دہ نہیں ہے؟
