شیموگہ:۔ ضلع میں پی یو سی سال دوم کے سالانہ9 تا 20 مارچ تک جملہ 36 امتحانی مراکز میں منعقد ہوں گے۔اس بات کی اطلاع اڈیشنل ڈی سی ایس ایس برادر نے دی ہے۔انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنردفترمیں منعقدہ پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے تعلق سے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ امسال پی یو سی سال دوم میں ضلع بھرسے جملہ 18970 طلباءامتحان دینگے،جس میں 16711 ریگولر طلباء، 1451 ریپیٹر اور 808 پرائیویٹ طلباء امتحان لکھیں گے ۔ 18 امتحانی مراکزجس میں شیموگا 13، بھدراوتی 06، تیرتھ ہلی 03، ہوسنگر 03، ساگر 05، شکاری پورہ 04 اور سورب 02 شامل ہیں۔سوالیہ پرچوں کی ترسیل کے لیے تین رکنی کمیٹی مقرر کر دی گئی ہےاور امتحانی مرکز میں مناسب سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ پولیس کوبھی خط لکھا گیا ہے۔ امتحانی مرکز کے ارد گرد 200 میٹرتک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔امتحانات کی تعینات کئے جانے والےافسران اپنی خدمات شفاف طریقے سے انجام دینے کیلئے اڈیشنل ڈی سی ہدایت جاری کی اورامتحانات کو منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے کسی قسم کی الجھن پیدا نہ ہو۔
