نالوں کی صفائی کے کاموں کوجلدازجلد مکمل کرلیاجائیگا:: میئرسنیتا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔جلدازجلدشہر کے تمام بڑے نالوں سے کوڑا کرکٹ کی صفائی کے کام کو مکمل کرتے ہوئے مناسب نکاسی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بات مئیر سونیتا انپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے باپوجی نگر ، وینکٹیش نگر، سیگے ہٹی، امام باڑہ، 9 ویں وارڈسمیت کئی جگہوں کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالوں میں بڑے پیمانے پرجھاڑیاں اُگی ہوئی ہیں، پلاسٹک کی بوتلیں اور بیگ ان جھاڑیوں میں پھنس کر پانی کی نکاسی میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ کئی جگہوں پر بڑے پیمانے پر مٹی اور کیچڑ جمع ہوچکا ہےجس کی وجہ سے بارش کے موسم میںنشیبی علاقوں میں پانی گھس جانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اس کوروکنے کیلئے بلدیہ کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ضمن میں پچھلے 2 دنوں سے شہر کے متعدد نالوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دینے کی معلومات دی۔ اس موقع پر 9ویں وارڈ کے کارپوریٹر ناگراج کنکاری نے مطالبہ کیا کہ نالوں کی حالت بدحال ہوچکی ہے اوران نالوں سے منسلک چھوٹی چھوٹی نالیاں بھی پوری طرح کوڑا کرکٹ سے بھرچکی ہیں۔ اگرفوری طورپر اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہیں تو رہائشی علاقوں میں پانی بھرنے کے امکانات ہیں ۔انہوں نے میئر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نالیوں کی صفائی کی جائے، مئیرنےبھی یقین دلایا اس مسئلے کو فوراً کیا جائےگا۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر شنکر گنی، حکمران پارٹی لیڈر چنبسپا، اسٹانڈنگ کمیٹی صدر انیتا روی شنکر، دھیراج، شیوکمار، گنیانیشور، رمیش ہیگڑے وغیرہ موجودتھے۔