تریپورہ میں مسلمانوں پرکئے جارہے حملوں کے خلاف پی یف آئی کا احتجاج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آر یس یس ،بجرنگ دل ،اور وشواہندو پریشد کے غنڈوں کی جانب سے تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل ہورہے ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر پی یف آئی ضلع صدر امادالدین نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس واقع پر غیر بھاچپائی سیاسی پارٹیوں کی خاموشی جمہوری نظام کیلئے مضر دکھائی دے رہی ہے ۔تریپورہ میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد کو نشانہ بناکر مسلسل حملے جو ہورہے ہیں ان پر جمہوریت کی بالادستی کی قسم کھاکر اقتدار میں آئی  حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری ان حملہ آرورں کے خلاف قانونی کارراوئی کرے اور جن کے گھر اور مساجد کو نقصان پہنچایا گیا اُنہیں فوری راحت پہنچانے کا کام کرے ۔پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہوئی ہندو مخالف  کارروائی کو بہانہ بناکر اپنے ملک میں شر پسندی پر اُتر آنا انسانیت کے بالکل منافی ہے ۔،اس کے علاوہ ہم بنگلہ دیش میں بھی اس طرح کے معاملات کی مذمت کرتے ہیں ،پی یف آئی ضلع صدر اماد الدین نے مزید کہا کہ ملک کے اقلیتی و کمزور طبقات چاہے وہ مسلمان ہوں یا دلت، عیسائی ،سکھ ،بدھ ،پارسی ، جین ، جو کوئی بھی ہو اُن کے جان مال عزت آبرو کی حفاظت حکومت کے ذمہ ہو ۔ریاستی ومرکزی دونوں حکومتوں کو چاہئے ملک کے ہر ایک شہری کا خیال رکھے ، پڑوسی ملک میں ہندو مخالف معالات کے خلاف احتجاج ضروری ہے اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اپنے ملک میں شر پسند عناصر کھلے عام کسی مخصوس فرقہ کے خلاف ان کی جان مال عزت آبرو اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنائے، وہاں ہوئے حملوں کا بدلہ لینے ہندواء طاقتوں نے تریپورہ کے مسلمانوں کو جو نشانہ بنایا یقیناًیہ اچھا رجحان نہیں ہوسکتا۔ ملک کی سکیولر سیا سی پارٹیوں و انصاف پسند شہریوں کو اس جانب سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سابق ضلع پی یف آئی صدر فیاض احمد ،ضلع سکریٹری سید اشفاق ، یس ڈی پی آئی ضلع صدر اسماعیل ذبیع اُللہ ، کے علاوہ سینکڑوں لوگ اس احتجاج مین شریک رہے۔