اقبال حبیب سیٹھ بیسٹ بزنس مین کا ایوارڈ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شہرکے معروف بزنس مین و ملّی شخصیت مانے جانےوالےاقبال حبیب سیٹھ کو امسال رائل اووک کمپنی کی جانب سے بہترین بزنس مین کا ایوارڈ د یا گیا ہے ۔رائل اووک کمپنی کے سالانہ تقریب میں انہیں یہ ایوارڈ دیاگیا۔شیموگہ میں رائل اووک فرانچسی کے مالک اقبال حبیب سیٹھ کو اپنی تجارت میں بیسٹ ڈسپلےکیلئے ایوارڈ،ساری ریاست میں نمبرون سیل کیلئے ایوارڈ اور ایک سال میں ایک کروڑ سے زائد کا کاروبارکرنے کیلئے ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔شہرمیں مختلف شعبوں میں تجارت کیلئے معروف شخصیت مانے جانے والے اقبال حبیب سیٹھ کو ملّی وسماجی خدمات کیلئے بھی خاص پہچان حاصل ہے اور ان کے ماتحت مختلف تعلیمی ادارے و فلاحی تنظیمیں کام کررہے ہیں ۔ انہیں ملنے والے اعزازپر مختلف شخصیات نے انہیں مبارکبادپیش کی ہے۔