شیموگہ:۔سولنگا روڈمیں واقع کرناٹکا گرامین بینک میں کسی نے جعلی دستاویزات دیتے ہوئے واہیکل لون حاصل کرتے ہوئے بینک کو دھوکا دینے کا معاملہ دیر بعد سامنے آیا ہے۔ کرناٹکا گرامین بینک کی 3 مین روڈ میں وینوبانگر کے ساکن پرسننا بی کے نامی شخص نے WRVہونڈا کار کی خریدی کیلئے بینک مینجر سے ملاقات کرتے ہوئے بینک میں سیونگ اکائونٹ موجود ہے اسکی بناء پر لون دینے کی اپیل کی تھی۔ہونڈا کمپنی کے کوٹیشن کے تحت عرضی داخل کرتے ہوئے اس شخص نے ساڑھے سات لاکھ روپیوں کا قرضہ بینک نے آر ٹی جی ایس کے ذریعہ اس شخص کے بینک اکائونٹ نمبر پر منتقل کردیا ہے۔یہ عمل 6جولائی سال 2021 میں کیا گیا ہے۔ قرضہ حاصل کرنے والے پرسننا نے انشورینس، کوٹیشن، روڈٹیکس، انوائس رسید تمام چیزیں نئے سرے سے کروانے کے بعد کار کی چابی اور فوٹو کو بینک میں بطور ثبوت داخل کیاتھا اوراس قرض کو ماہانہ قسط کے تحت ادا کرنے کا اعترا ف بھی کیا تھا۔ لیکن جب قسط بھرنے کی باری آئی تو وہ قسط ادا نہیں کرسکا جس کی وجہ سے بینک والوں نے فون کے ذریعہ اس سے رابطہ کیا تو اس نے قسط بھرنے کا وعدہ کیا ، لیکن ملزم پرسننا نے پہلی قسط ہی نہیںبلکہ دوسری قسط بھی ادا نہیں کی تو بینک اہلکاروں نے اس شخص کے مکان کا رخ کیاتو پتہ چلا کہ اس نام کا کوئی شخص اس پتہ پر مقیم نہیں ہے۔ جب اس شخص کے دستاویزات کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس شخص نے کوٹیشن میں جس بینک اکائونٹ کا نمبر دیا ہے وہ منڈیا ضلع کا ہے۔ یہ اکائونٹ نمبر بھی کسی دوسرے شخص کے نام پر ہے۔ ملزم کے داخل ہوئے کوٹیشن انشورنس، انوائس انشورینس کمپنی، روڈٹیکس، تمام دستاویزات جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ بینک مینجر نے اس دھوکے بازی کے خلاف پرسننا بی کے کے خلاف جئے نگر پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
