مسافر کو لوٹنےوالاخواجہ سراگرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔مسافرکو لوٹنےوالے خواجہ سرا (تیسری صنف) کو پولیس نے گرفتارکرتے ہوئے لوٹے ہوئے سونے زیورات کے ضبط کئے ہیں۔وینوت کمارنامی شخص19 اگست کی رات کو شیموگہ کے این ٹی روڈ پر کار سے جارہاتھا،اس دوران سوئٹی نامی خواجہ سرا نے اسے ہاتھ دکھاکر لفٹ مانگا۔انسانیت کی بنیادپر ونیوت کمارنے اسے لفٹ دینا چاہا ، کارکے چلتے ہی سیوئٹی نے اسے چاقو دکھاکراس کے گلے میں موجود سونے کی چین کھینچ کر فرارہوئی۔اس سلسلے میں وینوت کمارنے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاتھا ۔ معاملے کی چھان بین کی ذمہ داری دوڈاپیٹے پولیس تھانے کے انسپکٹر انجن کمارکو دی گئی تھی ، انہوں نے تحقیقات کرتے ہوئےسیوئٹی کو گرفتارکیاہے ۔ سیوئٹی عرف روی کو گرفتار کرتے ہوئے سونے کی چین ضبط کی گئی ہے۔لوٹ کی واردات میں گرفتار ہونے والاخواجہ سرا شیموگہ میں یہ پہلاہے۔