شیموگہ شہرکے2 راوڈی شیٹر ہوئے تڑی پار

ڈ سٹرکٹ نیوز کرائم نمایاں
شیموگہ:۔شہرمیں پچھلے کئی سالوں سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث دو رائوڈی شیٹرکو شیموگہ ضلع انتظامیہ نے تڑی پاریعنی ضلع کی سرحدم سے پار رہنے کیلئے احکامات جاری کئے ہیں۔ضلع کے شیموگہ شہرکے رہنے والےارونا عرف گونا بن ناگراج ،ہریگے کا ساکن کو کرناٹکا پولیس ایکٹ 1963 کی شق55 کے مطابق شیموگہ ضلع سے ایک سال تک باہر رہنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی خصوصی عدالت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسی طرح سے ایم کے کے روڈ کے ساکن شہاتو عرف صادق بن عبدالغنی کو بھی کرناٹکا پولیس ایکٹ 1963  کی شق55 کے مطابق تڑی پارکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔شہاتو پر اب تک19معاملات درج کئے گئے ہیں ، ان تمام معاملات میں شہاتو قصوروار ٹھہرایاگیاہے۔اس بنیاد پر اگلے چھ مہینے یا اگلے احکامات جاری ہونے تک سرحد پار رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی دوران محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہاگیاہے کہ ضلع میں گانجے ودیگر منشیات کی خریدوفروخت پر روک لگانے کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہے،جلدہی نشہ خوروں اور نشے کے کاروباریوں پر کارروائی کی جائیگی۔