شیموگہ: ۔ضلع میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 2 لاکھ افراد نےکورونا ویکسین نہیں لی ہیں، کورونا ویکسیشن مشن کیلئے ہم نے جو ہدف رکھا تھاوہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔میر ی گذارش ہے کہ تمام لوگ ویکسین سنٹر جائیں اورویکسین لگاکر تعاون کریں۔ اس بات کی اپیل وزیربرائے دیہی پنچایت راج وضلعی نگران کارکے ایس ایشورپا نےکی ہے۔انہوں نےکنڑ راجیوتسووا کی تقریب کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ضلع میں تقریباً 1319000 لوگوں کو ٹیکے لگائےجانے کا ہدف لیا گیا تھاان میں تقریباً 1161988 افراد کوپہلی خوراک مل چکی ہے۔اورقریب535410 افراد کو دوسری خوراک فراہم کی گئی ہے۔جن لوگوں نے ابھی تک پہلی خوراک نہیں لی ہے وہ فوراً ضلع کے 141 ویکسنیشن مراکز پر جاکر حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہربدھ کے روز کو ویکسین میلالگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا فائدہ اٹھائیںاور فوراً ٹیکےلگوانے کا مشورہ دیا۔مزید انہوں نے کہا کہ اس بار ضلع کے چار اشخاص کو کنڑا راجیوتسووا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،یہ فخر اور خوشی کی بات ہے۔ چاروں افراد نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دئے ہیں۔ اسی موقع پر وزیر موصوف نے واضح کیا کہ بی جے پی نے ضمنی انتخاب کیلئے لفافے میں رکھ کر رقم مختص کی ہے۔ایساکانگریس کے ڈی کےشیوکمار کا کہنا ہے۔ شیوکمار کی شکایت میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ جیت کیلئے سبھی کرشنا کی حکمت عملی کو اپناتے ہیں۔ بی جے پی اگر بند لفافے میں ووٹران کو رقم تقسیم کررہی ہے تو کانگریس براہ راست رقم تقسیم کرتے ہیں کہتے ہوئے پلٹ وار کیا۔اپوزیشن چاہے کچھ بھی بولے، لیکن بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ مزید بتایا کہ بٹ کوائن اور منشیات فروخت اور استعمال کے پردہ پوش افراد چاہئے جتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں معاف نہیں کیا جائےگا۔ یہ بات پہلے ہی وزیر داخلہ ارگا گیانیندر نےواضح کردی ہے۔اسی کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔ پریس کانفرنس میں میئر سونیتا انپا،سوڈا صدر ایس ایس جیوتی پرکاش، ایس این۔ چنبسپا، ڈپٹی کمشنرکے بی شیوکمار،ایس پی لکشمی پرساد اور ضلع پنچایت سی ای اوویشالی موجود تھے۔
