دہلی :۔مشہور عالم دین ڈاکٹر مفتی اعجاز ارشد قاسمی جو مختلف ٹی وی چینلوں پر اسلامی معاملات کے بحث ومباحثوںمیںاُمت کی نمائندگی کرتے تھے وہ آج دوپہر انتقال کرگئے ہیں(اناللہ وانالیہ راجعون)۔اطلاعات کے مطابق مفتی اعجاز ارشد قاسمی مسلم پرسنل لاء بورڈکے رکن بھی تھے،اس کے علاوہ وہ ٹی وی چینلوں پر ہونے والےبحث و مباحثوںمیں دم دار واثردار جوابات دینے کیلئے بھی مشہورتھے۔ایک ٹی وی ڈیبٹ کے دوران اسلام کے خلاف بولنے پر ایک خاتون کو انہوںنے تھپڑ بھی رسیدکیاتھا،جس کے بعد لمبے عرصے تک انہیں ٹی وی چینلوںنے بحث ومباحثوں سے دور رکھا۔واضح ہوکہ حال ہی میں مسلم پرسنل لاء بورڈکے سکریٹری مولانا ولی رحمانی کا انتقال ہواہے،ابھی اُمت ان کی وفات کے صدمے سے نکل ہی نہیں پائی تھی کہ مفتی اعجاز ارشد قاسمی بھی انتقال کرگئے۔
