دہلی: ۔دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی لگانے کا سہرہ یوں تو سپریم کورٹ کے سرجاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں پٹاخوں پر سب سے پہلے پابندی مغل بادشاہ اورنگ زیب نے لگائی تھی۔ جی ہاں !یہ بات ثابت ہوئی ہے۔ بکنیر کے شاہی دستاویزات میں ملنے والے خط کے مطابق 350 سال پہلے 17 ویں صدی میں اورنگ زیب نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا ، جس کی تاریخ 8 اپریل 1667 ہے۔ اس خط میں مغل بادشاہ اورنگ زیب نے اپنی ریاست کے تمام دفتر خانوں کو ایک مکتوب بھیجا جس میں گن پائوڈر یعنی پٹاخوں میں استعمال ہونے والی بارود کو خوشی کے موقع پر ، دیوالی کے موقع پر یا خاص موقعوں پر نہ جلایا جائےاورنہ ہی ان پٹاخوں کو آواز کیلئے استعمال کیا جائے۔ بادشاہ اورنگ زیب نے یہ بھی حکم صادر کیا تھاکہ اگر کوئی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے 10 سال کی سزا دی جائےگی۔وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خط اورنگ زیب کے دور کا نہیں ہوسکتا ۔
