کرناٹک میں ودھان پریشد انتخابات کا اعلان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرناٹک میں ودھان پریشد کے 20 حلقوں کے 25 مقامات کیلئے الیکشن کمیشن نے ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ سنٹر الیکشن کمیشن نےاس سلسلے میں اطلاعات دیتے ہوئے بتایا کہ 10 دسمبر کو لیجسلیٹیو کائونسل کے انتخابات ہوںگے، سیاسی پار ٹیوں میں یہ انتخابات بڑے ہی اہمیت کے قابل ہیں۔ اس کیلئے16 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا جبکہ 23 نومبر تک نامزدگی کرنے کی گنجائش ہے ۔ 24 نومبر کو پرچوں کی جانچ کی جائیگی اورجو لوگ عرضی واپس لیناچاہتے ہیںوہ 26نومبر تک اپنی عرضیاں واپس لے سکتے ہیں۔ 10 دسمبر کی صبح 8 بجے سے 4بجے تک انتخابات ہونگے اور14 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، 16 دسمبر کو الیکشن کی کارروائی مکمل ہوگی۔ کرناٹک ودھان پریشد کے مقامی اداروں سے 25 افراد ایم ایل سی کیلئے منتخب ہو تے ہیں ۔ ان میں سے 20 اسمبلی حلقوں سے 25نمائندوں کا انتخاب ہوتا ہے۔ 2022 کے 5جنوری کو موجودہ 25 اراکین سبکدوش ہوںگے، ان عہدوں کیلئے بیدرکے وجئے سنگھ کانگریس، گلبرگہ کے بی جی پاٹل(بی جے پی) ، بیجاپور کے ایس آر پاٹل(کانگریس) ، بیجاپورکےسونیل گوڑا پاٹل (بی جے پی) بیلگام کے مہانتیش کوٹگی مٹ(بی جےپی)، وویک رائو وسنت پاٹل(کانگریس) ، شمالی کینرا کے شری کانت گوٹنیکر(کانگریس)، دھارواڑ کے پردیپ شیٹر ( کانگریس)،دھارواڑشرینواس مانے (کانگریس)، رائچور کے بسوراج پاٹل اٹگی(کانگریس) بلاری کے کے سی کونڈیا (کانگریس) ، چترادرگہ کےرگھو آچار(کانگریس) ، شیموگہ کے آر پرسنناکمار(کانگریس)، جنوبی کینرا کے کے پرتاپ چندرشیٹی(کانگریس) جنوبی کینراکوٹہ شرینواس پجاری(بی جے پی)، چکمگلورو کے ایم کے رانیش (بی جےپی)، ہاسن کے ایم اے گوپال سوامی(کانگریس) تمکورو کے بیمل کانت راج (جےڈی ایس)، منڈیا کے اپاجی گوڑا(جے ڈی ایس) ، بنگلورو کے ایم نارائن سوامی (کانگریس) ، بنگلورورول کے ایس روی (کانگریس)، کولار کے سی آر منوہر (جےڈی ایس) ،کورگ کے سونیل سبھرمنیا (بی جے پی)، میسور وکے آر دھرما سینا (کانگریس ) اورسندیش ناگراج (جے ڈی ایس ) کے سبکدوش ہونے والوں میں سے ہیں۔