داونگیرے :۔ شہر کے 18 ویں وارڈ یم بی کیرے میںمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے صوفی سنتھوںکے بھائی چارے کی نشانی جھنڈے کٹے کو توڑے جانے پرجنتادل یس کارکنوں کی جانب سےمیونسپل کارپوریشن دفترکے روبرو احتجاج کیا اور پھر سے تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےضلع ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔اس موقع پرجنتادل یس لیڈرجے امان اُللہ خان نے اس مذموم حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہاکہ قانون کے نام پر قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے صوفی سنتھوں کی نشانی مٹانے کی جو کوشش میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔جھنڈے کٹہ ماضی میں ہمارے اسلاف کا بھائی چارے اور امن کی نشانی ہے ، ہندو مسلم آپس میں بھائی چارےکے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ایسے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی اس حرکت سے امن میں خلل پیدا ہوسکتا ہے ۔احتجاجیوں نے اس بات پر زور دیاکہ کارپوریشن اس ضمن میں جھنڈے کٹہ کی تعمیر کرے تاکہ پُر امن ماحول کو خراب ہونے سےبچایاجائے۔احتجاج میں ریاستی جنتادل یس سکریٹری ٹی اصغر،ضمیر احمد خان ،کے داداپیر،شہنواز خان ،ذبیع اُللہ،یو یم منصور علی وغیرہ موجود تھے۔
