داونگیرے یونیورسٹی شعبہ اردو طلباء کا وداعی اجلاس

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ یونیورسٹی سے شعبہ اردو میں یم اے مکمل طلباء کیلئے ڈاکٹر آصف اُللہ اے جو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے کوآرڈینٹر ہیں ،انکی صدارت میں وداعی اجلاس منعقد کیا گیا ،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو کرناٹکا وپن یونیورسٹی میسور ڈاکٹر محمد نصر اُللہ مہمانِ خصوصی اور ڈاکٹر وینکٹ راؤ یم پلاتی جو داونگیرے یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈین ہیں مہمان اعزازی ،عرشیہ فردوس آر ذیڈ ، خوشتری بیگم، سمرین بانو ،وسیم اکرم ہلیال ،اساتذہ کے علاوہ عرفان خان آفس اسسٹنٹ شریک رہے ۔طالب علم سال دوم صابرہ خانم نے تلاوتِ کلام کیا ،محمد ذیشان نے نعت شریف پیش کی ثمیہ بانو یم اے سالاول نے استقبال کیا اور تمام مہمانوں کی جانب سے پودے کو پانی دیتے ہوئے اجلاس کا افتتاح کیا گیا ۔صابرہ خانم ،فرہین فضاء ،سعیدہ نصیر اُنساء ،نفیسہ پروین اور طہورہ انجم سے اظہار خیال طلب کیا۔ ڈاکٹر محمد نصراُللہ نے اس موقع پر طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے علم کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بہتر مستقبل کیلئےلائحہ عمل بتایا ۔مہمان اعزازی داکٹر وینکٹاراؤ پلاتی نے بھی خطاب کیا ،اجلاس صدارت کررہے شعبہ اردوکے کوآرڈینیٹرداونگیرے یونیورسٹی ڈاکٹر آصف اُللہ اے نے صدارتی خطاب میں طلباء کو دورِحاضر میں درپیش مسائل کو سمجھنے اور اپنی زندگی میں تمام معاملات کو خوبصورتی کے ساتھ حل کرنے آئندہ نسلوں کو علم سے آراستہ کرنے کیلئے ضروری وسائل کے ساتھ لبریز کرنے کی تلقین کی ،مہمانوں کی عزت افزائی کے بعد شرکا فرزا بتول بلمبیڈ نے شکریہ ادا کیا ۔