کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ ؛پانچ گارنٹی وعدوں کو ملی منظوری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں کانگریس لیڈرسدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے بالترتیب چیف منسٹر اور نائب چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کے بعد سدرامیا حکومت نے پہلی کابینہ میٹنگ میں کانگریس کی طرف سے اعلان کردہ مفت پانچ گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کیلئےمنظوری دے دی ہے۔ودھانا سودھا میں ایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہاکہ ہر گھرکو 200 یونٹ تک مفت بجلی، گھر کی غریب خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ، خواتین کے لیے مفت سفر، گریجویٹ پاس طلباء کے لیے 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 1500 روپے دو سال تک بے روزگاری بھتہ اور غریبی ریکھا (بی پی ایل) کے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو 10 کلو مفت چاول دینے کے منصوبوں کو رائج کرنے کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ان پانچ گارنٹی وعدوں کو پوراکرنے کیلئےسرکاری خزانے پر سالانہ 60000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔وزیر اعلیٰ نے مزیدکہاکہ ہماری ریاست کا بجٹ 3 لاکھ 10 ہزار کروڑ ہے،لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے 5495 کروڑ روپے جو ریاست کو دینے تھے وہ نہیں دیے گئےہیں،جس سے یہ بات صاف ظاہرہورہی ہے مرکزی حکومت کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
اس موقع پرراہول گاندھی نے کہاکہ کانگریس پارٹی ریاست میں صاف ستھری اور بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی اور پارٹی کے منشور میں کئے گئے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔ہم آپ کو ایک صاف ستھری، بدعنوانی سے پاک حکومت دینگے۔ میں نے کہا تھاکہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔آپ نے بی جے پی کی بدعنوانی کو شکست دی ہے۔ بی جے پی کے پاس بے پناہ دولت تھی اور ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے ہم کرناٹک کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پرراہول گاندھی نے کہاکہ ہم آپ کو ایک صاف ستھری، بدعنوانی سے پاک حکومت دینگے۔ میں نے کہا تھاکہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔آپ نے بی جے پی کی بدعنوانی کو شکست دی ہے۔ بی جے پی کے پاس بے پناہ دولت تھی اور ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے ہم کرناٹک کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔