کے سیٹ امتحان ملتوی

اسٹیٹ نیوز
شیموگہ:۔11 اپریل کو طئے کئے گئے کرناٹک اسٹیٹ لیکچرر الیجبلیٹی ٹیسٹ (کے ۔سیٹ) امتحان کوملتوی کردیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع میسور یونیورسٹی کے۔ سیٹ امتحان کنوینر پروفیسر ایچ راج شیکھر نے کیا ہے۔ انہوں نےاس سلسلے میں اعلان کے ذریعے کویمپو یونیورسٹی کومعلومات دی ہےکہ ریاست بھر میں کے سیٹ امتحانات کی تیاری کرلی گئی تھی۔ لیکن کسی وجوہات کی بنا ءپر اس متحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتحان کی اگلی تاریخ کا جلد ہی اعلان کے ۔ سیٹ کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور اگلی تاریخ جاننے کیلئے کے ۔سیٹ کی ویب سائٹ پر نظریں بنائیں رکھیں۔