حضرتِ گوہر کے سانحہ ارتحال پر آج تعزیتی نشست

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔یہ امر بہت افسوسناک ہے کہ ریاست کرناٹک کے معروف شاعر و استاد حضرتِ گوہر اب ہمارے درمیان نہیں رہے ۔ایک طویل عرصے سے آپ ریاست میں اردو زبان و ادب کی آبیاری کرتےرہے اور سینکڑوں فنکار انِ ادب نے ان سے استفادہ بھی کیا ہے۔ ریاست کےطولُ و ارض میں ان کےسینکڑوں شاگرد پھیلے ہوئے ہیں۔ چنانچہ زبان و ادب کیلئے ان کی بے بہا خدمات کے اعتراف میں اور مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت کیلئے آج یعنی 20 اپریل 2021 دوپہر ٹھیک30.3بجے دارالامن دفتر جماعت اسلامی ہند کے آر پورم شیموگہ میں ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ شیموگہ اور انجمن ترقی اردو ہند شاخ شیموگہ کامشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہے۔ لہذا تمام شاگردان مرحوم ،محبانِ گوہر نیز ان دونوں اداروں کے اراکین کے ساتھ ساتھ اردو اساتذہ اور اردو طلبہ سے خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ اس اجلاس میں شریک ہو کر مرحوم کے تئیں اپنا خراج عقیدت پیش کریں اور اپنی اُردو دوستی کا ثبوت دیں۔