حج۔عمرہ،دھوکہ:ہوشیاررہنا ہوگا

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔حج عمرہ کا سیزن چل رہاہے،اس وقت مختلف ٹورس آپریٹرس حج وعمرہ کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک آفر دے رہے ہیں،کوئی15 دن کا آفر دے رہاہے تو کوئی25 دن کا آفر دیکر اپنے ٹورس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں لگاہوا ہے،مگر سستے ٹورس کے نام پر دھوکہ دینے کی وارداتیں ماضی میں ہی پیش آئی ہیں اور اب بھی ہورہے ہیں،جس کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔کئی لوگ ماضی میں سستے عمرہ کے نام پر لوگوں کو ٹھگ چکے ہیں جس کے نقصان ان عازمین کیلئے ناقابل برداشت ر ہا ہے ۔ حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سےعمرہ کو جانےوالے عازمین کیلئے ویزے کی فیس مقررکی گئی ہے اور اس وقت ٹکٹ بھی سستے نہیں ہیں،اس کے علاوہ عازمین کو قیام وطعام کے اخراجات بھی اداکرنے پڑتے ہیں،کُل ملا کر ایک عمرہ کیلئے80سے90 ہزار روپئے کا خرچ آتاہےاور اگر عمرہ ٹورس آپریٹر کم ازکم فائدے پر بھی عمرہ کیلئے لوگوں کوروانہ کرتاہے تو اس کیلئے کم ازکم95 ہزا رروپئے کی ادائیگی یقینی ہے،لیکن پے اڈوانس بکنگ کے نام پر لوگوں کو ٹھگنا یا وصول کی گئی رقم کو آپریٹرس دوسرے کام وکاج کیلئے استعمال کرنایہ عام بات ہے۔ان حالات میں اگر آپریٹرکو دوسرے کاروبارسے فائدہ مل جاتاہے تو عازمین کی رقم پر کوئی خطرہ نہیں ورنہ شیخ چلی کے گھوڑے پر بیٹھ کر عمرہ کے خواب دیکھنا پڑسکتاہے۔اس لئے عازمین عمرہ اور حج سستے کے پیچھے نہ بھاگتے ہوئے صحیح فیصلے لیکر بہتر خدمات دینے والے ٹورس آپریٹرس کا انتخاب کریں۔