ہوناہلی: (انقلاب نیوزبیورو):۔رابعہ سیفی کی عصمت دری اور قتل کی مذمت میں آج تعلقےکی بلال کمیٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ملک میں جاری عصمت دری اور قتل و غارت کے واقعات حد سے تجاوز کرچکے ہیں اور عوام میں اس بات کو لیکر شدید غصہ دکھائی دینے لگاہے۔حکومت کو چاہئے کہ فوری اس جانب توجہ مرکوز کریں اورعصمت دری کرنے والوں کو سزا کا معیار مزید سخت بنایا جانا چاہئے تاکہ اسطرح کے واقعات دوبار رونما نہ ہونے پائے۔ بلال کمیٹی نے احتجاج کے بعد تعلقہ تحصیلدار بسوا گوڑا کودرخواست پیش کی ہے۔ احتجاج میں واجد چیلور ، رکشناویدیکے کے ونئے ، افتخار احمد خان ، پرویز ، صادق ، شاہد ، خرم باری ، عرفان اور صبغت وغیرہ شریک تھے۔
