بغیر امتحان کے پہلی تا نویں جماعت کے طلباء ہوجائینگے پاس

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔پہلی تا نویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرنے کیلئےریاستی حکومت نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ریاست میں کورونا کی لہر تیز ہونے کی وجہ سے پہلی تا نویں جماعت تک کہ طلباء کو بغیر امتحان لئے ہی پاس کرانے کیلئے آج وزیر تعلیم نے احکامات جاری کروائے ہیں۔محکمہ تعلیم عامہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کوروناکی دوسری لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے،طلباء میں کوروناکے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں،اس وجہ سے ماہرین کی سفارش کی بنیاد پر طلباء کو پاس کیاجائے۔حالانکہ بعض تعلیمی اداروںمیںآن لائن یا آف لائن طریقوں سے امتحانات لئے جاچکے ہیں،لیکن ان امتحانات کی کوئی خاص بنیادنہیں ہے۔