شیموگہ: ۔گرام پنچایت اراکین کو بی جے پی نے سڑک پر لاکر کھڑا کردیا ہے اورایسی نوبت آئی ہے کہ وہ چاہ کربھی کچھ نہیں کرپارہے ہیں۔ اس سے پہلے کے حالات بد سے بدتر ہوجائیں اس بار ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں۔یہ مطالبہ سابق رکن اسمبلی مدھوبنگارپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ کانگریس پارٹی کے ودھان پریشد انتخابات کے امیدوار آرپرسننا کمار کی حمایت میں تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت میں گرام پنچایتوں کے اختیارات کو ہی چھین لیاہےوہ خود کسی منصوبے کا نفاذ نہیں کرسکتے ہیںاورنہ ہی بجٹ میںکسی طرح کا اضافہ کیا گیا ہے۔گرام پنچایت اراکین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی گئیں ہیں۔ مجموعی طور پر کہا جائے توبی جے پی کے اقتدار میں دیہی علاقوں کی ترقی پوری طرح ٹھپ ہوچکی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی ہے اس بار ایم ایل سی الیکشن میں بی جے پی بڑے پیمانے پر شکست کھانے والی ہے۔ شیموگہ حلقے سےکانگریس امیدوار آر پرسنناکمار اس بار بھی ایم ایل سی الیکشن کیلئے امیدوار بنیں ہیں۔ واضح ہوکہ انہوں نے اپنی پچھلی مدت میں بہترین کام انجام دئے ہیں۔ اس بار انکی جیت یقین ہے۔ پہلے ہی داونگیرہ کے تین تعلقوں کو شامل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر تمام علاقوں میں تشہیر کا کام شروع ہوچکا ہے اوربیشتر علاقوں میں ووٹران نے آرپرسنناکمار کو ہی کامیاب کرنے کا یقین دلایا ہے۔ گرام پنچایت اراکین نے بھی کانگریس کے تیئں واضح حمایت کی ہےاورووٹران کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہوتاہے۔ہمیں یقین ہے کہ آنے والے ودھان پریشد انتخابات میں کانگریس پارٹی ہی اقتدار میںآئےگی اورکانگریس کی جیت یقینی بتایا۔ پریس کانفرنس میں سابق ایم ایل اےکے بی پرسنناکمار، کلگوڑ رتناکر، ایس پی دنیش،جی ڈی منجوناتھ، ناگراج وغیرہ موجودتھے۔
