افسران اپنی خدمات کی شرائط کو سمجھتے ہیںتو بہتر انتظامیہ ممکن ہے: ویشالی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ سرکاری افسران/ملازمین اگر کرناٹک پبلک سروس کے اصول وضوابط کوپوری طرح سے سمجھتے ہیں تو وہ آسانی سے اور اچھی طرح سے کام کر سکتے ہیں۔ "ہمیںکے پی ایس آر کے قوانین اور تازہ ترین ترمیمات کو سمجھ کر خدمت انجام دیناہوگا۔ ان باتوں کا اظہار ضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر، محکمہ مویشی پالن اورویٹرنری میڈیکل سروس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے شہر کے سی ایم سی بلڈنگ میں واقع ڈسٹرکٹ انڈسٹریل سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویٹرنری سروس کے انتظامی اور تکنیکی امور پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنےکےبعد اپنے خطاب میں کہا کہ تمام افسران / ملازمین کو اپنی خدمات کی شرائط کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح نئے نئے ضوابط اورترمیمات کے تحت اپ ڈیٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ اپنے اپنے محکموں کے اہلکاروں کی تنخواہ، ترقی جیسے معاملوں میں اعتراضات کیلئے گنجائش نہیں ہونی چاہئے، تمام کو ہم آہنگی وتعاون کے ساتھ کرنا چاہئے۔ تبھی ایک بہترین انتظامیہ کا قیام ممکن ہے۔ اس اجلاس میں محکمہ ویٹرنری اور ویٹرنری میڈیکل سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کلپا،شیموگہ پالی کلینک ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنومنتپا، ڈاکٹربسوراج، وغیرہ موجودتھے۔