بنگلورو:۔کرناٹک کے ریاستی وزیر و گلبرگہ کے نگران وزیر پرینکاکھرگے نے گلبرگہ میں افسروں کی خصوصی نشست میں پولیس افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گائو رکشاکے نام پرسماج میں شرپھیلانےاور غنڈہ گردی کرنےوالے غنڈوں کومارپیٹ کر اندرکریں۔انہوں نے محکمہ پولیس کے افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جو کوئی قانون کو ہاتھ میں لےگا اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،سماج میں بدامنی کو برداشت نہیں کی جائیگی،عید قریب ہے،ایسے میں یہ دَل ودَل کے نام سے کچھ لوگ بدامنی پیداکرتے ہیں۔راتوں رات گائورکشاکے نام پر تنظیمیں بن جاتی ہیں،ایسی تنظیموں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے،اس کے علاوہ غیر قانونی تسکری کرنےوالے افرادکے خلاف بھی کارروائی ہو۔مزیدا نہوں نے کہاکہ اگر جانوروں کو لانے لے جانے کے وقت مناسب دستاویزات ہوتےہوئے بھی پولیس کسانوں کو حراساں کرتی ہے تو اُسے برداشت نہیں کیاجائیگا۔
