ہاویری:۔ ہا ویری ضلع میں کرناٹک راجیہ علماء سوسائٹی تشکیل عمل میں آئی ۔ریاستی صدر سید معین الدین قادری نے ہاویری میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان کو سنگین و سخت مشکل دور سے گزرنا پڑے رہا ہے قو م و ملت کی حالات بہت بد تر ہیں جس سے بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اسے مشکل وقت میں علماء کرام کی قوم و ملت کے لیے رہنمائی اور بیداری اقدام اٹھانا ضروری ہے علماء کرام ہر میدان مضبوطی کے ساتھ میں کام کرنے کی ضرورت ہے ملک میں امن و اتحاد اور بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دینے کے لیے کرناٹک راجیہ علماء علماء سوسائٹی کی تشکیل ہوئی ہے جس سے مسلم طبقے کی تحفظ، تعلیمی پسماندگی، غربت کو دور کرنا نوجوانوں کو بیداری کا پیغام دے کر ہر مذہب سے بھائی چارگی ، پیار اور محبت ، ملک کےلئے حب الوطنی اور امن کا پیغام سے آراستہ کراکر تعلیمی ، سماجی ، معاشی، سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے رہنمائی کرانا وغیرہ پر زور دینا چاہیے دیہات سے لے ضلعی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کو کہا ۔اس موقع پر جنرل سکریٹری حبیب اللہ اے ایم اراکین عنایت اللہ امجدی ہیرور ، مولانا صادق اللہ خان ، مولانا سید معین الدین پیرزادے، مولانا بلال انوٹی، تمام علماء نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے 50 سے زیادہ علماء وغیرہ حاضر تھے۔
