گجرات فسادات :کڑھائی کوکھولتے رکھناچاہتی ہیں،کسی اورنے ہم پرانگلی نہیں اٹھائی; ایس آئی ٹی کاتیستاسیتلواڈپرالزام،کپل سبل کا جواب،آگ لگائیں گے تو کڑھائی ابلے گی 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ ایس آئی ٹی اور گجرات حکومت نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو دی گئی کلین چٹ کے خلاف درخواست کی مخالفت کی ہے۔ فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے ذکیہ جعفری کی طرف سے بڑی سازش کے الزامات کو مسترد کر دیاہے۔ ایس آئی ٹی نے سپریم کورٹ کوبتایاہے کہ اس معاملے میں ایف آئی آریاچارج شیٹ درج کرنے کی کوئی بنیادنہیں ملی ہے۔ ذکیہ کی شکایت پر مکمل چھان بین کی گئی لیکن کوئی مواد نہیں ملاہے۔ یہاں تک کہ اسٹنگ کے مواد کو بھی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ذکیہ جعفری کے علاوہ اورکسی نے یہ سوال نہیں اٹھایاہے۔ گجرات حکومت اور ایس آئی ٹی نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ پرہانڈی ابالنے کا الزام لگایا ہے۔ اس نے تیستا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے این جی اوکوملنے والی رقم کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ جواب میں کپل سبل نے کہاکہ آگ لگائیں گے توکڑاہی ابلے گی ہی۔مکل روہتگی نے ایس آئی ٹی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے جسٹس اے ایم کھانولکر کی بنچ کو بتایا۔کچھ لوگوں نے کہاہے کہ یہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ایس آئی ٹی کو ایف آئی آر یا چارج شیٹ درج کرنے میں کوئی مادہ نہیں ملا۔ ایس آئی ٹی نے ان 9 میں سے تین مختلف عدالتوں میں اسٹنگ مواد عدالت کو دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے اسٹنگ کے مواد کو بھی خارج کر دیا تھا۔