ہرن کا شکار کرنے والاگرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم
ساگر:۔ تعلقہ کے اولورو گرام پنچایت کے حدود میں بلساگوڑو گرام میں ہرن کا گوشت ضبط کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس معاملے میں دولوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بلساگوڑو گرام کے پرشانت اورگامپا نامی شخص کے پاس ہرن کا گوشت اورکھال رکھنے کی منظم اطلاع ملنے کے نتیجے میں بیک وقت چھاپاڈال کر محکمہ جنگلات کے افسران نے گامپا کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزم کو حراست میں لینے کے بعدعدالتی تحویل میں پیش کیا گیا ہے۔ ایک اورملزم پرشانت فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ محکمہ جنگلات کے افسرموہن کمار اور اے سی اے ایف شری دھر کی قیادت میں ہونے والی کارروائی میں افسر پرمود ، سندرمورتی، پروین کمار، بسوراج، لوکیش کمار کی ٹیم بھی اس کارروائی میں شامل تھی۔ ملزمین کے یہاں سے ہرن کی کھال سمیت گوشت برآمد کیا گیا ہے۔