دہلی:۔کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی بھاری کھپت کے پیش نظر ریلائنس نے مزید آکسیجن تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے ریلائنس کو بھی اپنے پیداواری کے طریقوں کو تبدیل کرنا پڑا۔ کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے شروعات میں 100 ٹن میڈیکل گریڈ آکسیجن تیار کی تھی جسے تیزی سے 700 ٹن تک کردیا گیا۔ کورونا وائرس سے جوجھ رہے گجرات، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کو کی جانے والی فراہمی سے ہر شدید طور پر بیمار روز 70ہزارسے زیادہ مریضوں کو راحت ملے گی۔ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاکر ایک ہزار ٹن تک کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں ،خام تیل سے ڈیزل ، پٹرول اور جیٹ فیول جیسی مصنوعات تیارکی جاتی ہیں۔ یہاں میڈیکل گریڈ آکسیجن یہاں پیدا نہیں ہوتا ہے لیکن کورونو وائرس کے معاملات میں جس طرح تیزی سے اضافہ ہوا اور آکسیجن کی مانگ بڑھی ہے اس کے پیش نظر ریلائنس نے ایسی مشینری لگائی ہے جس سے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار ممکن ہو پائی ہے۔ میڈیکل گریڈ آکسیجن تیار کرنے کے لئے صنعتی آکسیجن تیار کرنے کی سہولیات استعمال کی جارہی ہیں۔ہر دن ملک بھر کی ریاستوں میں روزانہ تقریبا 700 ٹن آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ اس سے روزانہ70ہزارسے زیادہ شدید طور پر بیمار مریضوں کو راحت ملے گی۔ آکسیجن کو خصوصی ٹینکروں میں مائینس 183 ڈگری سیلیس پر لے جایا جارہا ہے اور نقل و حمل کے اخراجات سمیت ریاستی حکومتوں کو آکسیجن کو بغیر کسی قیمت پر دی جارہی ہے۔ یہ کمپنی کے سی ایس آر اقدام کا ایک حصہ ہے۔
