شیموگہ کارپوریشن مئیر کے خلاف عام آدمی پارٹی کی درج کی شکایت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد بھی شیموگہ سٹی میئر اپنے فرائض سے غفلت برتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور ہوئی ہیں۔ اس کے خلاف آج عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کوٹے پولیس اسٹیشن اور ڈی ایچ او دفتر میں اپنی شکایت درج کرائی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میئر 12 دسمبر کو کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیکن اس کے بعدبھی میئرسونیتا انپاکارپوریشن کی کار میں سفر کرچکی ہیں اور اپنے دفترپہنچ کرفائلیں بھی دیکھیں ہیں۔میئرکوروناپازیٹیو ہیں انہیں معلوم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بھول کر غفلت کا مظاہرہ کیاہے۔ مظاہرین نے شکایت کی ہے کہ یہ کارپوریشن عملے کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ میئر سونیتا انپا کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ کاشی کی ایک تقریب میں شرکت کرنا تھا۔ روانگی سے پہلے انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تو انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہیں بعدازاں انہوں نے اس پروگرام کو منسوخ کر دیا۔لیکن انہوں نے جان بوجھ کر اپنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا کام کیا ہے۔ عام آدمی کارکنوں کی طرف سے میئر کی اس غیر ذمہ داری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میئر کاسرکاری دفتر میں آنا جانا، سرکاری گاڑی کا استعمال کرنا غلط ہے، وباء کی زد میں آنے کے بعد بھی میئر نےوباء کے پھیلاؤ کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میئر کے بنیادی رابطے میں آنے والے کارڈرائیور اورکارپوریشن میں کام کرنے والے تمام عملےکی صحت کی جانچ کرتے ہوئے انہیں کوارنٹائن میں رکھا جائے۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ضلعی کنوینئر منوہر گوڑا، لیڈر روی کمار، سریش، کوٹے کار، دھننجئے وغیرہ موجودتھے۔