مرکزی سُنی قبرستان کے کاموںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں:فیروز

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ:۔پچھلے تین مہینوں سےمرکزی سُنی قبرستان کاکام ختم نہیں ہورہاہے اوراس کیلئے لوگوں کی عدم دلچسپی ذمہ دار ہے۔آمدنی والے اداروں میں صدرواراکین کیلئے میں میں توتو کرتے ہوئے قبرستان کانام سنتے ہی پیچھے ہٹ رہے ہیں۔کیونکہ قبرستان آمدنی کاذریعہ نہیں ہے۔یہ بات سماجی کارکن و قبرستان کی عارضی صفائی کمیٹی کے ذمہ دار فیروز نے کہی ہے۔قبرستان میں انجام دئے جارہے کاموں کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بارش کے دوران قبرستان کوآنے والوں کوکسی طرح کی پریشانی نہ ہہواس کے لئے چلنے پھرنے کی جگہ پر پتھر کی سلیں بچھائی گئی ہیں۔قبرستان کے عقیبی گیٹ کے سامنے ایک سلاب۔تقریںادوہزار ٹیلس اور 60پتھر کے سلوں کی ضرورت ہے۔اور مز دوری کی ادایگی بھی باقی ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کے لوگ فصل خرچ کرتے ہیں۔اگر یہی پیسے اچھے کاموں میں لگایئں تو اس کااجرملے گا۔چاہیں جو بھی ہو اچھاکام کرتے ہیں ان کی ہمت وحوصلہ افزائی کرنے کے بجائے حوصلہ پشت کردئے جاتے ہیں۔اگر کوئی آگے بڑھ کرکام کرنا چاہتا ہو تو کرسکتاہے ۔ اس میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ قبرستان کے آخری حصہ میں جوسامل ہے۔وہاں پر موجودہ قبرستان کی جگہ کوتحویل میں لیکر کامپونڈ تعمیر کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اگر قوم دلچسپی کے ساتھ آگے آتی ہے۔ہرکام کوبڑی آسانی کے ساتھ انجام دیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکے کچھ لوگ بڑے بن کر آتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کرنےکے بعد میں مکر جاتے ہیں ۔ اگر کوئی اچھاکام کررہاہیں تو اپنےقدم پیچھے ہٹالے رہے ہیں۔