ٹاٹا گروپ کو حکومت کی جانب سے ایئر انڈیا کی حوالگی میں ایک ماہ کی تاخیر

سلائیڈر نیشنل نیوز
 دہلی:۔ٹاٹا گروپ کے خسارے میں چل رہے ایئر انڈیا کے حصول میں جنوری تک ایک ماہ کی تاخیر ہونے کا امکان ہے کیونکہ عمل کی تکمیل میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ اکتوبر میں، حکومت نے ٹاٹا سنز کمپنی کی جانب سے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے 100 فیصد ایکویٹی شیئرز کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی اے آئی ایس اے ٹی ایس میں اس کے 50 فیصد حصص کے لیے سب سے زیادہ بولی قبول لگائی تھی جو کہ 20 فیصد ہے۔حکومت نے اس وقت کہا تھا کہ وہ دسمبر کے آخر تک اس لین دین کو مکمل کرنا چاہتی ہے، جس میں ٹاٹا کے ذریعہ 2,700 کروڑ روپے نقد ادا کرنا شامل ہے۔ایس پی اے کی شرائط کے مطابق تمام حوالگی کی رسمی کارروائیوں کو 8 ہفتوں کے اندر مکمل کرنا ہوتا ہے لیکن اس تاریخ کو خریدار اور بیچنے والے باہمی طور پر بڑھا سکتے ہیں اور اس معاملے میں یہی کیا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ ریگولیٹری منظوری ابھی تک زیر التوا ہے اور کچھ رسمی کارروائیاں ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ 25 اکتوبر 2021 کو حکومت نے 18,000 کروڑ روپے میں ایئر انڈیا کی فروخت کے لیے ٹاٹا سنز کے ساتھ حصص کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ٹاٹا 2,700 کروڑ روپے نقد ادا کریگا اور ایئر لائن کے قرض میں سے 15,300 کروڑ روپے لے گا۔ ایک اور اہلکار نے کہا کہ نقدی کا حصہ حوالگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئے گا۔