شیموگہ: ۔دیوکاتی کوپہ کے صنعتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پہلے بنائے گئے پاور پلانٹ کونئے پاور پلانٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ صنعتوں کے سربراہوںکو ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنےکی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دی ہے۔ انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ صنعتی علاقوں کی ضلعی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد عہدیداروں سےتبادلہ خیال کیا۔صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولیات کو منظم طریقے سے نافذکرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے متعلق عہدیداروں کو اقدامات اٹھانے چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس صنعتی علاقے میں مزید بجلی کی ضرورت ہو تو بجلی کی ذخیرہ اندوزی بڑھانے کیلئے علیحدہ سب اسٹیشن قائم کرنے کیلئے حکومت کو تجویز پیش کریں۔کے ایس ایس آئی ڈی سی اور کے آئی اے ڈی بی اداروں سےصنعت کی جارہی کلور منڈلی صنعتی علاقہ کو میونسپل کارپوریشن کے دائرےمیں شامل کرتے ہوئےیہاں ضروری سہولیات جیسے صفائی، بیت الخلا، پینے کا پانی اور اسٹریٹ لائٹ فراہم کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ان کاموںکا انتظام کرنے کیلئے ایک الگ عملہ تیار کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنرنے کارپوریشن کمشنر چدانند ایس وٹارے کو دی۔مزید انہوں نے بتایا کہ ماچنہلی صنعتی علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کنٹرول بورڈ کی منظوری پر صنعتوں سے نکلنے والے استعمال شدہ درختوں کو مناسب طریقے سےنمٹانے پر پہلے ہی تاکید کی گئی ہےاور اس بات کو یقینی بنا نے کیلئےکہ یہاں کا ماحول آلودہ نہیں ہورہا ہے محکمہ ماحولیاتی کنٹرول بورڈ کی ہدایت پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ وہ اگلے دو دنوں کے اندر کلور منڈلی اور آٹو کمپلیکس انڈسٹریل ایریا کا خودمعائنہ کریںگے اور کارپوریشن کے سپرد کئے جانے والے علاقوں پر اقدامات اٹھائیںگے۔ اس موقع پر صنعتی محکمہ کے عہدیدارجوائنٹ ڈائریکٹرآر گنیش، ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری ملیکارجن سمیت دیگر عہدیدار، متعدد محکموں کے ضلعی سطح کے افسران موجودتھے۔
