پولیٹیکل سکریٹری کا عہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا : رینوکا اچاریہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور:۔ وزیر اعلی کےسیاسی سکریٹری کا عہدہ ایک دفتر اور ایک کرسی تک ہی محدود ہے اسکے علاوہ یہ عہدہ کچھ بھی معنی نہیں رکھتا اس بات کااظہار ہونالی کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری رینوکا اچاریہ نےکیا ہے۔انہوںنےجمعہ کو وکاس سودھا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عہد ہ سوائے اس کمرے میں بیٹھنے کے اور کچھ نہیں ہے۔ اس میں زیادہ کام نہیں ہے اور میں اس پر قائم نہیں رہنا نہیں چاہتااور میں سی ایم کے پولیٹیکل سکریٹری کے بجائے ایک حلقہ کا یم یل اے بنے رہنا پسند کرونگا۔انہوںنے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی بسواراج بمائی کے علاوہ کابینہ میں وزراء کی تبدیلی ہونی چاہئے۔ ترقیاتی کام ہونے چاہئیں۔ رینوکا اچاریہ نے مطالبہ کیا کہ کابینہ کی تشکیل نو کی جائے، اور بالواسطہ طور پر کابینہ میں جگہ دینے کا مطالبہ کیا۔