پی یو سی سال دوم کے امتحانات کاٹائم ٹیبل جاری

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:۔سال22-2021 کےپی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانات کیلئے پی یو بورڈنے پریپٹری اور سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیاہے۔پی یو بورڈکے مطابق امسال نصاب میں تبدیلی ہونے کی وجہ سے امتحانی پرچوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔پی یو سی کے پراکٹیکل امتحانات17 فروری سے25 فروری کے درمیان انجام دئیے جائینگے۔اسی طرح سے پریپٹری امتحانات14 تا25 مارچ کے درمیان منعقدکئے گئے ہیں۔ضلعی سطح کےڈپٹی ڈائریکٹرکی قیادت میں پریپٹری امتحان کے سوالات کے پرچے ترتیب کئے جائینگے،جبکہ فائنل امتحان کا ٹائم ٹیبل عارضی طور پر16اپریل سے4 مئی تک طئے کئے گئے ہیں۔یکم فروری تک اعتراضات درج کرنےکا موقع دیاگیاہے۔ اسی طرح سے پی یوسی سال اول کے امتحانات28 مارچ تا13 اپریل تک ہونگے،ان امتحانات کے پرچے ضلعی سطح کے ڈپٹی ڈائریکٹروں کی قیادت میں ترتیب دئیے جائینگے۔امسال پی یو سی سال اول اور دوم کے تعلیمی نصاب میں کٹوتی کی گئی ہے جس میں لانگویجس کے نصاب میں30 فیصد اور سبجکٹ میں100 فیصدکا نصاب رکھاگیاہے۔ٹیمپروری ٹائم ٹیبل کے مطابق16 اپریل کو میاتھس،ایجوکیشن،ایلمنٹس آف میاتھس،18اپریل کو پالیٹیکل سائنس،اسٹاٹیکس،19 اپریل کو آئی ٹی،ریٹل،آٹو موبائل،ہیلتھ کیر،بیویٹی اینڈ ویل نس،20 اپریل کو ہسٹری اور فزکس،21 اپریل کو کنڑا،اردو،عربی،مراٹھی،فرنچ،فارسی،تلگو،تمل،ملیالم زبانوں کاامتحان ہوگا ۔22 اپریل کو بزنس اسٹڈی کاامتحان ہوگا،23 اپریل کو کرناٹکا سنگیت،ہندوستانی سنگیت، کیمسٹری ، سائیکولوجی کاامتحان ہوگا،25 اپریل کو ایکنامکس،26 اپریل کوہندی،28 اپریل کو آپشنل کنڑا،اکائونٹس،جیالوجی،ہوم سائنس،29 اپریل کو کنڑا،30 اپریل کوسوشیالوجی ،2مئی کوجغرافیہ اورجیالوجی،بیالوجی،3مئی کو عیدالفطر اور بسواجینتی کی تعطیل،4 مئی کو انگلش کاامتحان ہوگا۔