شیموگہ:۔ شہر کے علاقے شانتی نگر راگی گڈامیں شیموگہ سٹی کارپوریشن کے ذریعہ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آبادی کے درمیان غیر قانونی طریقے سے گوشالہ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ جس کی مخالفت میںشانتی نگر کے باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقامیوں نے گوشالہ کی جگہ پر ہی احتجاج کرتے ہوئے آبادی والے علاقے میں گوشالہ کے قیام پر برہمی کا اظہار کیا اور اس جگہ گوشالہ تعمیر نہیں کرنے کی مانگ کی ہے۔ احتجاجیوں نے اپنا مطالبہ کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنرکو پیش کیا ہے۔ اس موقع پر ناگریکا ہکو ویدیکے کےصدر مجیب اللہ، نظام خان،سائمن راج، لیڈر ستیہ نارائن رائو، ناگراج وغیرہ موجودتھے۔
