شیموگہ:۔پچھلے دنوں شہرکی آزاد ہائی اسکول میں ضلع کے سرکاری غیرسرکاری اور امدادی اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اردو کنڑ اور انگریزی اساتذہ کیلئے ایک روزہ تربیتی کار گاہ انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تقریباً70 اساتذہ نے حصہ لیا۔اس کارگاہ کی افتتاح اسی سکول کے طلبہ کی قرآن تلاوت سے کیا گیا۔ اس تربیتی کارگاہ میں ڈی ڈی پی آئی رمیش،ضلعی نوڈل کرشنا مورتی اورای سی اوذاکر حسین نے موجودہ سال بورڈ ایگزام دسویں جماعت کے سوالیہ پرچہ اور دسویں جماعت کے طلبہ کے نتائج کس طرح سے بہتر بنائے جائیں اس کے بارے میں معلومات پیش کی اور تعلیمی ذمہ داری کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل جانکاری دیتے ہوئے اساتذہ کو ہدایات دی گئی کہ مارچ میں کیے جانے والے امتحانات کی مکمل تیاری کی جائے۔اس کار گاہ میں فاطمہ نے تمام اساتذہ سے مخاطب ہو کر امتحانات کے نتیجے کی بہتری کے بارے میں معلومات پیش کیے۔حاضر شدہ اساتذہ کو امتحان کے پرچے کی تیاری کے بارے میں مکمل معلومات صاحب وسائل عبداللہ خان نے اردو کے متعلق بتایا۔ انگریزی کی جانکاری دیواکر اور رام چندرا کنڑاکی سوالیہ پرچہ کی تیاری کے بارے میں صاحب وسائل کولیہ اور پر شو رام نے دی۔ اس موقع پر آفس کے سبجیکٹ انسپکٹر ستیش آزاد ہائی سکول کے میر معلمہ نکہت انجم وغیرہ موجود تھے۔ ڈی ڈی پی آئی اردو مدارس کےکنڑا نتائج کو اور بہتر بنا نے کیلئےرہنمائی کرنے کے بارے میں ہدایات پیش کیے ۔ کار گاہ کے عمل اور ذمہ داری ذاکر حسین نے نبھاتے ہوئے ضلع کہ علم ریاضی سائنس اور سماجی سائنس کے اساتذہ کو بھی اگلے دنوں میں کارگاہ کا اہتمام کرنے کا مطالبہ پیش کیا اور آئے ہوئے مہمانان کی عزت افزائی کے ساتھ تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کارگاہ کو تمام نے مل کر پائے تکمیل تک پہنچایا اور کامیاب بنایا۔
