سید عبدالقادر جیلانی کو راجستھان جگدیش پرساد چھبر مل یونیورسٹی سے پی ہیچ ڈی ‘کی ڈگری تفویض 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی وسکریٹری سینئرکانگریس لیڈر سید سیف اُللہ کے چھوٹے بھائی سید سمیع اُللہ کے فرزند ڈاکٹر ذاکر حُسین فرسٹ گریڈ کالیج میں پولیٹیکل سائنس لکچرار سید عبدالقادر جیلانی کوراجستھان کی جگدیش پرساد چھبرمل ٹبرے ولا یونیورسٹی سے یہ اسٹدی آن ورکنگ پنچایت راج انسٹیوٹ اِن کرناٹکا اسپیشل ریفرنس داونگیرے ‘ کے عنوان پر ڈاکٹر مدھو گُپتا کی نگرانی میں مقالے کی تکمیل پر یونیورسٹی نے سید عبدالقادر جیلانی کو پی ہیچ ڈی کی ڈگری سے نوازہ، جس پر ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سکریٹری سید سیف اُللہ ،نائب سکریٹری و ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری سید خالد احمد ،اڈمنسٹریٹر سید علی ،ڈاکٹر ذاکر حُسین فرسٹ گریڈ کالیج پرنسپل خوشتری بیگم ،تعلیمی اور نان ٹیچنگ عملہ کے علاوہ دیگر رشتہ دار دوست احباب نے مل کر ‘سید عبدالقادرجیلانی  ‘کو  تہنیت سے نوازہ،اس موقع پر طلبہ و طالبات بھی شریک رہے۔