دہلی:۔ہندوستان کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ خوشی، خیر سگالی اور بہت اچھی یادوں کے ساتھ سپریم کورٹ چھوڑ رہے ہیں اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنا بہترین کام کیا ہے۔جسٹس بوبڈے نے نومبر 2019 میں ملک کے 47 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور آج وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں بہت سے اہم فیصلے کئے، جن میں ایودھیا جنم بھومی کا فیصلہ بھی شامل ہے۔جسٹس بوبڈے نے کورونا وائرس کی وبا کے غیرمعمولی بحران کے دوران ہندوستانی عدلیہ کی قیادت کی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت عظمیٰ کا کام انجام دیا۔انہوں نے کہاکہ میں خوشی، خیر سگالی اور شانداردلیلیں، عمدہ پیش کش،اچھا برتاؤ اور انصاف سے وابستگی کی نہ صرف بار سے بلکہ تمام متعلقہ فریقوں کی اچھی یادوں کے ساتھ اس عدالت کو چھوڑ رہا ہوں۔جسٹس بوبڈے نے کہا کہ وہ 21 سال تک جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں اور انھیں عدالت عظمیٰ میں سب سے زیادہ اچھا تجربہ ملا ہے اور ساتھی ججوں کابرتائوبھی بڑااچھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سماعت کولے کربہت سی غیر اطمینان بخش باتیں ہیں جنہیںدورکیاجاسکتاہے۔
