ریاست بھر میںویکینڈ کرفیو کاآغاز،پیر کی صبح تک رہے گا ویکینڈ کرفیو

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

بنگلورو:ریاست میں کوروناکے واقعات میں ہورہے مسلسل اضافے کوروکنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سےنافذ کئے گئےنائٹ کرفیو اور ویکینڈ کرفیو کا سلسلہ جاری ہے،21 اپریل سے ہی نائٹ کرفیو نافذ ہوچکاہےاور آج یعنی جمعہ کی رات9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک ویکینڈ کرفیو کانفاذ ہوگا۔اس سلسلے میں آج ریاستی وزیر آر اشوک نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی سرویس میں خدمات انجام دینے والے کارخانوںکے ملازمین ،ٹیلی کا م سیکٹر،میڈیا،اسپتالوںمیں داخل مریضوںکےاٹینڈر،ویکسین کروانے والے لوگ ضروری دستاویزات دکھا کر گھر سے باہر نکل سکتےہیں۔روز مرہ کی اشیاء کی خریداری کیلئے کرانہ کی دکانیں،سبزی،پھل وگوشت کی دکانیں صبح6 تا10 بجے تک کھولے جاسکتے ہیں۔ریسٹورینٹس میں صرف پارسل لے جانے کی گنجائش رہے گی۔اسی طرح سے انٹراسٹیٹ بس،انٹر ڈسٹرکٹ بس،ریلوے اسٹیشن اور ائیر پورٹ کو جانے کی سواریاں گھوم سکتی ہیں۔لیکن اس کیلئے سواری میں بیٹھنے والے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا ہوگا۔ریاستی وزیر آر اشوک نے مزید بتایاکہ اگر کوئی کوویڈکی وجہ سے مرتاہے تو اس کے لواحقین اسے ان کی ذاتی زمین میں بھی دفن کرسکتے ہیں ۔ البتہ کوویڈ کی قوانین پر عمل کرناہوگا۔کوویڈ کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران سے جو تجاویز مل رہے ہیں اس پر عمل کیاجارہاہے۔
ویکینڈ کرفیو پر کیاکیارہے گا۔
٭ریسٹورینٹ صرف پارسل کیلئے۔
٭شادی اگر طئے ہوئی ہوتو صرف50 لوگوںکیلئے شرکت کی گنجائش۔
٭تدفین کیلئے20 لوگوںکی گنجائش ۔
٭دورکے سفرکیلئے نجی سواری کا استعمال کیاجاسکتاہے۔
٭کے ایس آر ٹی سی بس کی سہولت رہے گی۔
٭دودھ ،سبزی ،پھل اور گوشت کی دکانیں صبح 6 بجے سے صبح10 بجے تک ہی کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔
٭پٹرول ڈیزل ،گیس اسٹیشن کھلے رہیں گے۔
٭گیسٹ ہائوز،لاڈج کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔
کس پر ہوگی پابندی:۔
٭سنیما تھیٹر٭مائول٭جم٭یوگا سینٹر٭کلب٭
٭ثقافتی٭ مذہبی اور سیاسی جلسوں پر ہوگی پابندی٭
٭مذہبی مقامات پر عوام کا داخلہ ممنوع
٭اسکول وکالج اور تربیتی مراکز پر بند رہے گی٭
٭تعمیراتی عمارتوں میں کام وکاج ممنوع٭
٭شراب کی دکانیںاور کمرشیل دکانیں رہیں گے بند٭
٭کٹنگ شاپ،سلون،بیوٹی پارلر بندرہیں گے٭
٭میٹروریل بندرہےگی٭
تمام پوسٹ آفیس بندرہے گی٭