ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرنے والے جج کے خلاف کارروائی کی جائے : بمسف

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :کرناٹک کے رائچورضلع میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلعی عدالت کے جج کی جانب سے پرچم کشائی کے دوران ڈاکٹر بابا صاحب بی آر امبیڈکرکی تصویر کو لیکر جو تنازعہ کھڑاکیاگیاہے،اس تنازعے کے خلاف آج بہوجن کرانتی مورچہ کے بمسف شاخ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے خطاکار جج کو معطل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ریاستی حکومت کو دئیے گئے میمورنڈم میں آج بمسف کے ضلعی نگران محمد وثیق کی قیادت میں ڈپٹی کمشنرکے ذریعے ریاستی حکومت کو یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ آئین کے معمارڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکی تصویر کو ہٹواناجج کی حماقت ہے،ایسے ججوں سے آئین کے تحفظ کی اُمید نہیں کی جاسکتی،اس لئے ان پرکارروائی کی جائے۔مزید احتجاجیوں نے کہاکہ آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کی کھلے عام توہین کرنے والے جج پر ملک غدار مقدمہ دائر کرتے ہوئے انہیں خدمات سے معطل کیا جانا چاہئے اورانکی منووادی سوچ کے پیچھے کی وجہ تلاش کی جانی چاہئے اوران پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیاکہ سپریم کورٹ کو خود اس معاملے میں رضاکارانہ مقدمہ دائر کرتے ہوئے متعلقہ جج کو معطل کرنے کے احکامات صادر کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر منجوناتھ این،عمران خان،امجد خان،لوکیش،ناگراج، وینکٹیش،شہباز،عبدالغنی وغیرہ موجودتھے۔