بھدراوتی : خاتون پر آوارہ کتوںکا حملہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی: شہر کے آنے کوپہ میں ایم پی ایم بڑاونے کے حدودایک خاتون کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایم پی ایم بڑاونے میں کام کرنے والی اس خاتون پر اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کردیا اور خاتون کے چہرے کو زخمی کردیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس حصے میں 100 سے زائدہ آوارہ کتے موجود ہیں۔ ان کتوں کی وجہ سے لوگوں کا تنہا گھومنا مشکل ہوچکا ہے۔ ایم پی ایم کارخانے کے بند ہوجانے سے یہاں موجود مزدوروں کے ہزاروں گھر لاوارث پڑےہوئے ہیں اوراس جگہ باہری علاقوں سےلائے جانے والے مرغیوں کا فضلہ، بکریوں سے نکالاگیا بے کار گوشت اورفضلہ یہاں لاکر پھینکا جاتا ہے جس سے اس جگہ پر کتوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔ یہاں کے مقامیوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ انتظامیہ اس علاقے سے آوارہ کتوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے پر کارروائی کرنی چاہئے۔