ٹمکورو:۔5سال قبل ایک کم ذہین خاتون کو عصمت دری کا شکار بنانے والے اسسٹنٹ انسپکٹر ایس رمیش کو یہاں کی دوسری ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے 20 سال کی قید بامشقت اور1لاکھ روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انصاف کیا ہے۔ جرمانے کی رقم متاثرہ کے حوالے کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ 15جنوری سال2017 میں شہر کے انترسنا ہلی پل کے قریب پیدل چل کر جارہی ایک خاتون کو اےایس آئی نے گھر چھوڑنے کے بہانے اسکوعصمت دری کا شکاربنایا تھا۔اس معاملہ نے ریاست سطح پربحث کا سبب بنا ہواتھا۔ جج ملیکارجن سوامی نےملزم پر جرم ثابت ہونے کے پیش نظر یہ احکامات صادر کرتے ہوئے انصاف کیا ہے۔ سرکاری وکیل وی اے کویتا نے متاثرہ کی حمایت میں وکالت پیش کی ہے۔
