انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
لندن:۔فوربز میگزین کے مطابق کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیل رہی ہے تاہم دنیا کے ارب پتی افراد پر اس کا اثر نہیں ہوا اور ان میں سے کچھ کی دولت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔گذشتہ ایک سال کے دوران کم از کم مزید 493 افراد ارب پتی شہریوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ سعودی میگزین الرجل کے مطابق تقریباً 17 گھنٹوں میں ایک ارب پتی میں اضافہ ہوا۔ ان میں 40 فیصد کی کامیابی کورونا وائرس سے منسلک مصنوعات سے ہوئی۔امیر طبقے کے علاوہ عالمی سطح پر معیشت کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر آج تک ایک بڑی مندی کا شکار ہے۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی دولت دْگنی ہو چکی ہے جبکہ ایلون مسک ارب پتیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ کورونا کے بعد 2020 کے سب سے زیادہ امیر ارب پتی کون کون ہیں؟ 2021 میں تقریباً 500 نئے ارب پتی افراد شامل ہو چکے ہیں، جنہوں نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں اس فہرست میں جگہ بنائی کیونکہ  فوربز کے مطابق دنیا میں دو ہزار سات سو 55 افراد ایسے ہیں جن کی مالیت کم سے کم ایک بلین ڈالر ہے۔ زیادہ تر امیروں کا تعلق چین سے ہے، جو تقریباً 205 ہیں۔ اس لحاظ سے زیادہ تر نئے امیروں کا تعلق اکثر چین سے ہے اور مجموعی طور پر چین دوسرے نمبر پر ارب پتی ملک ہے۔ چین کے پانچ نئے دولت مند افراد نے ای سگس، ای ہوکا، واپی پین، واپیوں اور ایجادات کی بدولت ارب پتی  ہونے تک رسائی حاصل کی ہے۔اسموری انٹرنشنل کے بانی چینی چن زیپنگ اور ژیانگ شا ؤمنگ اس فہرست میں پچھلے ایک سال کے دوران دنیا کے ارب پتی افراد میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں کیٹ وانگ کے سی ای او کے علاوہ ڈیوڈ جیانگ اور وینائیلونگ، آر ایل ایکس ٹیکنالوجی کے بانی بھی شامل ہیں۔