دہلی:۔صدرِ ہند کی تقریرکے بعد اظہارِ تشکر کی تقریر کیلئے اپنا مدعہ بیان کرنے سے قبل ٹی ایم سی رکن پارلیمانو شعلہ بیان مہواموئترانے آج بی جے پی کے اراکین پارلیمان کو للکارتے ہوئے کہاکہ میں تقریرکرنے کیلئے آرہی ہوں، اگر تقریر کا مقابلہ کرنا ہوتو بی جے پی کے لوگ پہلے گائے کا پیشاب پی کر تیار بیٹھیں،کیونکہ بغیر پیشاب پیئے بیٹھنے کی طاقت نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بی جے پی کو پیغام دیاہے کہ میری تقریرکے دوران کوئی بھی مداخلت نہ کرے اور اگر مداخلت کرناہی ہے تو ایک دونہ آئیں بلکہ پوری ٹیم کو لیکر آگے بڑھیں،ساتھ ہی ساتھ کچھ قطرے گائے کے پیشاب کے بھی لے آئیں۔
