صحافی اپنے صحافت کے وقار کو برقراررکھیں: ریونا سدھیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:۔صحافی جب حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرتے ہیں تو انہیںکسی سے خوف کھانا اورناکام نہیں ہونا چاہئے۔ بامقصد اورعوامی مفادات کی خبروں کے ذریعے اور سچی ،حقائق پر مبنی خبروں کے ذریعہ صحافی اپنے صحافت کے وقار کو برقرار رکھنا چاہئے ۔ان باتوں کا اظہار سینئروکیل اور صحافی ایم وی ریونا سدھیانے کیا ہے۔ انہوں نےآج تعلقہ جرنلسٹ اسوسیشن کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی بدسلوکی اور ہتک عزت کے نام پر صحافیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان سب سے اوپر اٹھ کر ایک حقیقی صحافی اپنے ذریعے معاشرے کی بھلائی کیلئےکام کر نا مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیںاوراپنی رپورٹنگ کے ذریعہ عوام کوبیدار کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔دفعہ 499 کے تحت ہتک آمیز خبروں کو شائع کرنے والے صحافی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی اجازت ہےلیکن بعض اوقات دلچسپ ، ہنگامہ خیزاور تازہ خبروں کو شائع کرنے کی کوشش میںصحافیوں کو ایسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔ لیکن صحافیوں کو اس کیس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اگرچہ کہ وہ غلط شخص کے بارےمیں خبریں شائع کررہے ہیں اس سےعوام کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پرجرنلسٹ اسوسیشن کے صدر جی ناگیش نے تقریب کی صدارت کی، خزانچی ایم جی رگھون، پریس ٹرسٹ صدر رام چندر اور سکریٹری وغیرہ موجودتھے۔