بنگلورو:۔بی جے پی کے لیڈر وریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے ملک مخالفت بیان دیاہے،ان کے خلاف قانونی کارروائی چاہیے ، بھارت کے پرچم کی بے عزتی کرتے ہوئے انہوں نے بھگوا جھنڈ ا لہرانے کی بات کہی ہے، اس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ بھارت کے دستورکو نہیں مانتے۔اس بات کا اظہار سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپانے کیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیاکہ کے ایشورپاکے قانونی کارروائی ہونی چاہیے،بھارت کے آئین کے تحت نافذکردہ ترنگا پرچم کے تحفظ وبقاء کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے جہاں ہمیں تیاررہنے کی ضرورت ہے،وہیں ہماری حب الوطنی کی تصدیق اس پرچم کے احترام سے ہوتی ہے۔آج بھی ہمارا ترنگا جھنڈا خصوصی مقام رکھتاہے،لیکن بی جے پی کےلیڈر کے ایس ایشورپانے جھنڈے کی توہین کی ہے۔اس لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی ہوگی۔
